21 کرپشن کیسز کی احتساب عدالت اسلام آباد منتقلی کیلیے فہرست تیار
راولپنڈی: احتساب عدالتوں نے ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر اسلام آباد کی حدود میں آنیوالے تمام 21کرپشن ریفرنس راولپنڈی سے اسلام آبادکی احتساب عدالت میں ٹرانسفرکرنے کیلیے تمام کیسوں کی فہرست تیارکر لی ہے۔ ان کیسوں پر عدالتی کارروائی بھی روک دی گئی ہے،زیر سماعت کیسوں کے علاوہ مختلف وجوہات پر غیر معینہ مدت تک التوا میں ڈالے گئے ریفرنس بھی ان میں شامل ہیں، راولپنڈی کی عدالتوں سے اسلام آباد ٹرانسفر کیے جانیوالے ریفرنسوں میں3 ریفرنس نامزد وزیر اعظم نواز شریف، نامزد وزیر اعلیٰ شہباز شریف،ان دونوں بھائیوں کے والدین ،فیملیز بیٹے،بیٹیاں شامل ہیں یہ تینوں ریفرنس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہیں۔ 6 ریفرنس اے آر وائی، ایس جی ایس، کوٹیکنا، ارسس ٹریکٹر،اثاثہ جات،پولو گراؤنڈ صدر آصف علی زرداری کے خلاف ہیں جو صدارتی استشنیٰ کے باعث غیر معینہ مدت تک زیر التوا ہیں۔82ارب روپے کرپشن کا توقیر صادق، منصور مظفر کے خلاف اوگرا کیس، سابق ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سکندر حیات میکن کے خلاف چئیرمین اوگرا کی غیر قانونی تقرری کا کیس،سابق وزیر اعظم کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کے خلاف2 ریفرنس،سی ڈی اے کے افسران کے خلاف5،پیپلز پارٹی کے سینٹر سیف اللّہ خان بنگش اس کے والد کے خلاف1 ریفرنس،سابق چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی کے خلاف کرپشن ریفرنس،سابق ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور صادق علی خان بھی شامل ہیں،راولپنڈی کی چاروں احتساب عدالتوں نے یہ ریفرنس ٹرانسفر کرنے کے لئے فہرستیں بھی مکمل کر لی ہیں،یہ ریفرنس اسی ماہ ٹرانسفر کر دیئے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.