ریونیو شارٹ فال، ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو وجوہ بتادیں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے دوران فرٹیلائزر، آئرن اینڈ اسٹیل، سروسز سیکٹر سمیت 16 شعبوں سے ٹیکس وصولی میں کمی کو 210 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کی وجہ قرار دے دیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر نے کو بتایا کہ ریونیو شارٹ فال کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں ایف بی آر نے ان شعبوں کی نشاندہی کی ہے جو شارٹ فال کی وجہ بنے ہیں اور ان شعبوں سے حاصل ہونے والے ریونیو میں کمی کی وجوہ کے بارے میں بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 16 ایسے شعبے ہیں جن سے رواں مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کم ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔ مذکورہ دستاویز میں بتایا گیا کہ جو شعبے ریونیو شارٹ فال کے ذمے دار ہیں ان میں کھانے کا تیل، پلاسٹک، فرٹیلائزر، مکینیکل مشینری، الیکٹریکل مشینری، آئرن اینڈ اسٹیل، نامیاتی کیمیکل، پیپر اینڈ پیپر بورڈ، متفرق کیمیکل مصنوعات، ربڑ کی مصنوعات، چائے و کافی، ٹیلی کام سروسز، چینی اور سروسز سیکٹر ودیگر شعبے شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.