چینی ہیکرز نے جدید امریکی ہتھیاروں کے ڈیزائن چوری کرلئے

واشنگٹن: چینی ہیکرز نے 2 درجن سے زائد جدید امریکی ہتھیاروں کے ڈیزائن تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ امریکی اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین نے لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور دفاعی میزائلوں کے نظام چوری کئے ہیں اوراس چوری سے امریکا کی تکنیکی برتری میں کمی آئی ہے، رپورٹ کے مطابق چوری شدہ امریکی ڈیزائنوں میں پیک تھر نامی جدید ترین پیٹریاٹ میزائل سسٹم، میزائل شکن نظام تھاڈ اور نیوی کا ایجس بلیسٹک دفاعی نظام بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ ایف اے 18 جنگی طیارے، وی 22 اوسپرے جہاز، بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور نیوی کے نئے لٹورل جنگی جہاز کے نقشے بھی چوری کیے گئے ہیں،فہرست میں ایف 35 طیارہ بھی شامل ہے جو اب تک بنایا جانے والا دنیا کا سب سے مہنگا طیارہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.