سپریم کورٹ :پاسپورٹ اجراء میں تاخیر ،آئینی درخواست دائر

اسلام آباد: پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر سے متعلق سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست گذار کا کہنا ہے کہ تاخیر جان بوجھ کر کی جا رہی ہے عدالت معاملے کا نوٹس لے۔درخواست گذار صائم الحق نے عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں ارجنٹ اور آرڈینری پاسپورٹ کے اجراء کیلئے بھاری فیسیں لی جاتی ہیں لیکن پاسپورٹ مقررہ وقت پر جاری نہیں کئے جاتے جبکہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر عملہ کے ایجنٹ دندناتے پھرتے ہیں اور پریشان حال عوام سے بھاری رشوت لے کر پاسپورٹ بنا کر دیئے جاتے ہیں۔ درخواست گذار نے استدعا کی ہے کہ عدالت پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو طلب کرے۔

تبصرے بند ہیں.