حج کوٹہ کیس :ٹورز آپریٹرز کے کوٹے سے متعلق حکم امتناعی واپس
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس میں پرانے ٹورز آپریٹرز کے کوٹے سے متعلق دئیے جانے والا حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے وزارت مذہیبی امور سے بیاسی ڈیفالٹر ٹور آپریٹرز کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔دائر درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے قرار دیا کہ ڈیفالٹر کمپنیوں کو کوٹہ جاری کیا جاتا ہے اور صحیح کام کرنے والوں کو نہیں یہ ایک بہت اہم مسئلہ ہے۔سعودی عرب اور اندرون ملک مختلف ادراوں کے ڈیفالٹر ٹور آپریٹرز کو اجازت نامے جاری نہ کیے جائیں۔عدالت نے حکم دیا کہ جن حج ٹورز آپریٹرز کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں ان کی تفصیل فراہم کی جائے۔ فاضل عدالت نے اٹھارہ مارچ دوہزارتیرہ کو پرانے حج ٹور آپریٹرز کے پانچ فیصد کوٹے کے حوالے جاری حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے سماعت تیس مئی تک ملتوی کر دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.