کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے۔شاہ زیب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کی عدالت کے رو برو ہوئی جہاں کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر تین ملزمان سراج تالپور،سجاد تالپور اور غلام مرتضی لاشاری کو پیش کیا گیا عدالت میں ملزمان کے وکلاء نے اپنے حتمی دلائل مکمل کئے جس کے بعد کیس کے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر عبدالمعروف نے اپنے حتمی دلائل شروع ہوگئے ہیں جس میں ان کا موقف تھا کہ استغاثہ نے کیس میں چشم دیدہ گواہ اور شہادتیں پیش کی ہیں تاہم وقت کی کمی کے باعث کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔
تبصرے بند ہیں.