کراچی: سندھ کے سابق وزیر بلدیات آغا سراج درانی کہتے ہیں کہ صوبے میں بہتر ماحول پیدا کرنے کے لئے ایم کیو ایم کو ساتھ لیکر چلنے کا ارادہ ہے،بلدیاتی قانون میں مزید ترمیم کی جائیگی۔ سندھ پیپلز میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے دوران آغا سراج درانی نے کہا کہ دس جماعتی اتحاد اور فنکشنل لیگ کے پراپیگنڈے کے باوجود عوام نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں بھرپور مینڈیٹ دیا،انہوں نے کہا کہ صوبے میں مستحکم اور پائیدار حکومت کے قیام کے لئے ایم کیو ایم سے رابطے جاری ہیں اور مفاہمت کی پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے متحدہ کو حکومت میں اتحادی بنایا جائیگا،سندھ کے نئے وزیر اعلی کے حوالے سے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ صدر زرداری خود کرینگے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدرعزیزابڑو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سندھ میں محدود ہوکر رھ گئی تھی اور قیادت سندھ کے ساتھ مخلص نظر نہیں آئی۔
تبصرے بند ہیں.