پی ایچ ایف نے سینئر قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کر دیا، نئی مینجمنٹ ورلڈ کپ دو ہزار چودہ تک ذمہ داری نبھائے گی، اختر رسول نے خدمات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں قاسم ضیاء کی زیر صدارت پی ایچ ایف کا اجلاس ہوا، جس کے بعد سیکرٹری فیڈریشن آصف باجوہ نے قومی ٹیم کی مینجمینٹ کا اعلان کیا جس کے مطابق اختر رسول مینجر کم ہیڈ کوچ، عبدالحنیف خان کوچ، اجمل خان معاون کوچ،ارشد حسین گول کیپر کوچ اور عدنان ذاکر کو ٹرینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر ٹیم مینجمنٹ کنسلٹنٹ طاہر زمان کی خدمات بھی حاصل کر سکے گی۔ اختر رسول کہتے ہیں کہ سیاسی مصروفیات کی بنا پر ہاکی سے کنارہ کشی چاہتا تھا لیکن ہاکی سے ان کی فیملی وابستگی ہے، وہ اس سے لاتعلق نہیں ہو سکتے۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں انتیس جون سے شروع ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ انیتس مئی سے ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.