سری سانتھ پولیس کو دئیے گئے اعترافی بیان سے مکر گئے
نئی دہلی: بھارتی کرکٹر سری سانتھ پولیس کو دئیے گئے اعترافی بیان سے مکر گئے، خود کو بے قصور قرار دے دیا۔ سری سانتھ نے اپنے وکیل کے توسط سے میڈیا کو جاری کی جانے والی ای میل میں کہا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور وہ بے گناہ ہیں۔ فاسٹ بالر کا دعوی ہے کہ وہ کبھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں رہے اور ہمیشہ کھیل کی اسپرٹ کے مطابق کھیلے۔ سری سانتھ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی دنیا میں انعامات کے ساتھ ہی منفی چیزوں سے بچاوٴ کے بارے میں وہ اچھی طرح جانتے ہیں۔ اور انہیں علم ہے کہ ایسی کسی بھی حرکت کے نتیجے میں وہ زندگی کے مشکل ترین وقت سے بھی دو چار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عدالتی نظام پر پورا بھروسہ ہے اور امید ہے کہ وہ بے قصور ثابت ہو جائیں گے۔ دہلی پولیس سری سانتھ سمیت تینوں کرکٹرز کا مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور تینوں کرکٹرز سمیت تمام بکیز پر دفعہ چار سو نو کا بھی اطلاق کر دیا ہے۔ تینوں کرکٹرز پر پہلے ہی پانچ دفعات کے تحت مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.