کراچی اسٹاک اکیس ہزار دوسو پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا
کراچی : کراچی اسٹاک مارکیٹ ہرگزرتے دن بلند یوں کے نئے ریکارڈزبنارہی ہے۔ ہفتے کے دوسرے ٹریڈنگ سیشن بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار دوسو پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا۔عام انتخابات کے انعقاد کے بعد بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر شئیرز کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے، مقامی بینکوں، میوچل فنڈز، مالیاتی اداروں اورانفرادی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیرملکی سرمایہ کار بھی پاکستانی لسٹڈ کمپنیوں کے شئیرزکی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ آج ہفتے کے دوسرے ٹریڈنگ سیشن، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس تین سو چون پوائنٹس اضافے کے ساتھ اکیس ہزارایک سو اڑسٹھ پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔ آج اٹھارہ ارب نوے کروڑ روپے مالیت کے چھیالیس کروڑ پچھترلاکھ شئیرزکی خریدوفروخت ہوئی۔ چھ کروڑانتالیس لاکھ شئیرزکے کاروباراور ستر پیسے اضافے کے ساتھ فوجی سیمنٹ والیوم لیڈر رہا۔ دیگر نمایاں کمپنیوں میں پی ٹی سی ایل، لفارج پاکستان، اور میپل لیف سیمنٹ شامل رہیں۔
تبصرے بند ہیں.