مسلم لیگ ن نے نگراں حکومت کی اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں چیلنج کردیں

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے نگراں حکومت کی طرف اعلٰی عہدوں پر کی گئی تقرریاں سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیں۔ عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواست مسلم لیگ نواز کے رہ نما خواجہ آصف نے دائر کی۔ درخواست کے ذریعے تیرہ نیم خود مختار کارپوریشنز کے سربراہوں کی تقرریاں چیلنج کی گئی ہیں۔ ان میں این ایچ اے، نیپرا، معدنی ترقیاتی کارپوریشن، نیشنل فرٹیلائیزر کارپوریشن، سوئی نادرن اور سدرن کے مینجنگ ڈائریکٹرز کی تقرریاں بھی شامل ہیں، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت قرار دے چکی ہے کہ نگران حکومت صرف روزمرہ امور نمٹانے کی مجاز ہے، اسے کلیدی نوعیت کی تقرریاں اور تبادلوں کا اختیار حاصل نہیں، اس لئے یہ تقرریاں منسوخ کرتے ہوئے معاملہ آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.