بھارتی آئی ٹی سیکٹر کی کارکردگی سوالیہ نشان، عالمی سطح پر تنقید
نئی دہلی: بھارت میں دو پیمنٹ کارڈ پراسیسنگ کمپنیوں کی سیکیورٹی بریچ ہونے کے بعد بھارتی آئی ٹی سیکٹرعالمی سطح پر تنقید اور تشویش کی زد میں آگیا ہے۔ بھارت میں دو پیمنٹ کارڈ پراسیسنگ کمپنیوں کی سیکیورٹی بریچ ہونے کے نتیجے میں ساڑھے چار کروڑ ڈالر مالیت کے عالمی اے ٹی ایم فراڈ کے بعد، بھارتی آئی ٹی سیکٹرعالمی سطح پر تنقید اور تشویش کی زد میں ہے۔ امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ عالمی کرمنل گینگ نے مشرق وسطی کے دو بینکوں کی بھارت میں موجود،، کارڈ پراسیسنگ کمپنیوں کی سیکیورٹی غیرفعال بناکرنہ صرف بیلنس میں اضافہ کیا بلکہ جعلسازی سے ودڈرال لمٹ بھی بڑھالی۔ عالمی سطح کے فراڈ کے انکشاف کے بعد بھارت میں نہ صرف اس بات پرتشویش ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی واردات خارج ازامکان نہیں بلکہ بھارتی آئی ٹی سیکٹر کی ساکھ پربھی سوال اٹھایا جارہاہے۔ ان دونوں پیمنٹ کارڈز پراسیسنگ کمپنیوں کا تعلق بھارتی شہر پونے اور بینگلور سے ہے۔
تبصرے بند ہیں.