بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو سڑکوں پر انتشار ہو گا: عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو سڑکوں پر انتشار ہو گا، اگلی مرتبہ ضرور کامیاب ہوں گے۔

عمرکوٹ: () مہنگائی اور کرپشن کے خلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا پنجاب میں پٹواریوں کے بغیر جلسہ نہیں ہو سکتا، ٹی وی پر جلسے دیکھتا ہوں جہاں میں زبردستی لایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا 11 مئی کے الیکشن میں میچ فکس ہوا تھا جس کا شک آج دور ہو گیا ہے اگر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو سڑکوں پر انتشار ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا جب انگوٹھے چیک ہونگے تو تاریخی دھاندلی ثابت ہو جائے گی۔ عمران خان نے کہا لوگ سندھ تقسیم کرنے اور ہم اکٹھا کرنے کی بات کر رہے ہیں، اردو بولنے والے اور سندھی نہیں صرف ظالم اور مظلوم کی تقسیم ہے۔ پاکستان میں اصل احتساب کر کے دکھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا امریکا کی جنگ سے نکلے بغیر ملک میں خوشحالی نہیں آ سکتی۔ انہوں نے کہا کالا باغ ڈیم سمیت کوئی بھی ڈیم صوبوں کی مشاورت کے بغیر نہیں بنانا چاہیئے۔

تبصرے بند ہیں.