پاکستانیوں کا آمدنی کا 70 فیصد حصہ خوراک و صحت پر خرچ

اسلام آباد: عوام کی اکثریت آمدنی کا ستر فیصد حصہ خوراک اور صحت پر خرچ کرتی ہے۔ ایگری فورم پاکستان کے چیئرمین ابراہیم مغل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور صحت کے حوالے سے مسائل بڑھ رہے ہیں، اور فوڈ انفلیشن کے باعث پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے جبکہ بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی وجہ سے آمدنی انتہائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو بڑے فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور نان ڈویلپمنٹ اخراجات کم کرنے پر خصوصی توجہ دینی ہوگی جبکہ کم از کم تنخواہ کو بڑھانا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.