بنگلہ دیش: پاکستان مخالف جذبات بڑھنے لگے، پاکستانی چینل نہ چلانے کا فیصلہ

بنگلہ دیش میں پاکستان مخالف جذبات بڑھتے جا رہے ہیں۔ بنگلہ دیشی کیبل آپریٹرز نے پاکستانی چینل نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکمران جماعت عوامی لیگ حکومت مخالفوں کو کچلنے پر تلی ہے۔

ڈھاکا: () بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے ملک کے کیبل آپریٹرز اور اونرز کی تنظیموں نے ایک اجلاس میں پاکستانی ٹی وی چینلوں کو نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ فیصلہ کب سے نافذ ہو گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم شیخ حسینہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے خلاف دہشتگردی اور قتل عام کے جرم میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔ ضلع فرید پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی لیگ کی رہنما شیخ حسینہ نے جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی سزا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جنگی جرائم میں ملوث ایک شخص کر سزا دی جا چکی ہے۔ ادھر اپوزیشن جماعت بی این پی کی ریلی روکنے کے لئے خالدہ ضیا کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.