مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد کمی

دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح کم ہو گئی۔ مہنگائی کے حساس انڈیکیٹر اعشاریہ آٹھ، دو فیصد کمی سے بارہ اعشاریہ پانچ، پانچ فیصد کی سطح پر آ گئے۔

اسلام آباد: () وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ، گندم، مٹن، دودھ اور دہی سمیت سولہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر، آلو، پیاز، چینی، دال ماش اور مسور سمیت تیرہ اشیاء کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ ٹماٹر ساٹھ، آلو اکتالیس اور پیاز پچاس روپے کلو کی سطح پر آ گئے۔ بیف، پٹرول اور ڈیزل سمیت چوبیس اشیاء کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں۔

تبصرے بند ہیں.