بھارتی ریاست کرناٹکا میں بس میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک، 40 زخمی

بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹکا میں مسافر بس میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں آگ لگنے کا واقعہ کرناٹکا کے شہر ہاویری میں کنی میلی پل کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 7 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوگئے،مقامی حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جب کہ آگ لگنے کے باعث جھلسنے والے افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض زخمیوں کیحالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے،اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا جسم مکمل طورپرجل گیا ہے جس کے باعث ان کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے پولیس کے مطابق بس بنگلور سے ممبئی جارہی تھی جس میں 6 خواتین سمیت 52افراد شامل تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ابھی تک حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل بھی آندھرا پردیش میں بنگلور سے حیدر آباد جانے والی ایک بس میں آگ لگنے کے باعث 45 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.