وزیراعظم نوازشریف کا ملک میں توانائی بحران پر ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان

وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں توانائی بحران پر ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے پیداواری منصوبوں کی بروقت تکمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ پورٹ قاسم اور گڈانی میں دو نئے پاور پلانٹ لگانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے اب تک کی جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پورٹ قاسم میں بجلی کا پیداواری یونٹ لگانے کے لئے پنجاب حکومت نے دلچسپی ظاہر کی ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے بجلی کے پیداواری منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی فوری ہدایت کی، وزیراعظم نے بجلی چوری اور لائن لاسز روکنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بچت کے منصوبوں پر بھی عمل کیا جائے۔ توانائی بحران کے اجلاس میں موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا، اس سلسلے میں وزیراعظم نے کابینہ اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کیا ہے جس میں گیس لوڈ شیڈنگ کے دورانئے کی منظوری دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.