افغانستان میں 2 بم دھماکے، 5 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
کابل: شمالی افغانستان میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلادھماکا کابل کے قریبی شہر قندوز میں بندر کابل کے علاقہ میں کیا گیا، حکام کے مطابق بم افغان انٹیلی جنس کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں انٹیلی جنس آفیسر سمیت 3 افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے جب کہ متعدد مکانات اور دکانوں کوبھی نقصان پہنچا۔ دوسرا دھماکا صوبہ جوزجان کے ضلع اقچان میں ہوا، پولیس کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے قریب کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 فراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے، مقامی حکام کے مطابق بم ایک رکشہ میں نصب کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.