اسلام آباد: ایف بی آر نے نیب ،ایف آئی اے اور وفاقی ٹیکس محتسب سمیت دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں وعدالتی فورمزکیساتھ کوآرڈی نیشن کیلیے لیگل کنسلٹنٹ بھرتی کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ کودستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آرکی بورڈان کونسل نے لیگل کنسلٹنٹ تعینات کرنیکی منظوری دیدی ہے اورہدایت کی ہے کہ مسابقتی پراسیس کے حوالے متعارف کروائے جانیوالے قواعدو ضوابط کومکمل کیا جائے۔ دستاویز میں بتایا گیاکہ لیگل کنسلٹنٹ ایسے قابل اور پروفیشنل شخص کوتعینات کیا جائیگا جو ایف بی آرکے زیر انتظام تمام ٹیکسوں کے بارے میں ابتدائی اوربنیادی معلومات رکھتا ہوگا۔دستاویز میں مزید بتایا گیاکہ ایف بی آر کو چونکہ نیب،ایف آئی اے ،وفاقی ٹیکس محتسب اور ٹیکس چوری سے متعلقہ کیسوں کو ڈیل کرنیوالی متعلقہ وزارتوں کے ساتھ بھی رابطے کرناہوتے ہیں اس لیے لیگل کنسلٹنٹ کی ضرورت ہے مذکورہ ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے لیگل کنسلٹنٹ تعینات کرنیکی منظوری دی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.