مصر: مرسی کے اہلخانہ کا فوج کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنیکا فیصلہ

قاہرہ: مصر کے معزول کیے جانے والے صدر محمد مرسی کے اہلخانہ نے ملک کی فوج پر انہیں اغواء کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ محمد مرسی کی بیٹی شائمہ نے پیر کو قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کا خاندان فوج کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہا ہے۔ محمد مرسی کو تین جولائی کو ان کے اقتدار کے پہلے برس کی تکمیل پر ملک میں لاکھوں افراد کے مظاہروں کے بعد فوج نے اقتدار سے الگ کر دیا تھا اور اس کے بعد سے انہیں بغیر کوئی الزام عائد کیے نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے۔ ان کی جماعت اخوان المسلمین نے اس اقدام کو فوجی بغاوت قرار دیا تھا اور اب ان کے خاندان کا بھی کہنا ہے کہ وہ سابق صدر کے ’تحفظ‘ کے لیے فوج کو ہی ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.