کابل: طالبان نے امریکی فوجی اڈے پر کام کرنیوالے8 افغان مزدوروں کو اغوا کے بعد قتل کردیا
کابل: افغان صوبے لوگر میں طالبان نے امریکی فوجی اڈے میں کام کرنے والے 8 مقامی افراد کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے لوگر میں طالبان نے امریکی فوجی اڈے کی جانب جانے والی گاڑی پر دھاوا بول دیااور گاڑی میں سوار 8 افغان شہریوں کو یرغمال بناکر قریبی گاؤں لے گئے جہاں انہیں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا۔ صوبائی ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغوا کے بعد قتل کئے گئے تمام افراد کی آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئی تھیں اور انہیں سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ قتل کئے گئے تمام افراد مقامی مزدور تھے جو امریکی فوجی اڈے میں کام کرتے تھےاور ان کا کسی بھی طالبان مخالف کارروائی میں کوئی کردار نہیں تھا۔
تبصرے بند ہیں.