800 سی سی ہائبرڈ کار اگلے سال متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد: آئندہ سال پاکستان میں 800 سی سی کی پہلی ہائبرڈ کار متعارف کروائی جائے گی۔ پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ایس ای زیڈ گروپ کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ ہم پاکستانی صارفین کو بہترین معیار کی ہائی برڈ گاڑی متعارف کروائیں گے جس کی بعداز فروخت جدید ترین سروس کی سہولتیں بھی فراہم گی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں آٹو انڈسٹری کے شعبے میں انقلاب آجائے گاگاڑی ایک بیٹری پر آٹھ گھنٹوں تک 400 کلو میٹر کا سفر طے کرے گی۔ موجودہ اخراجات کے ضمن میں صارف کو 20 پیسے فی کلومیٹر کے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔ شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ پہلے مرحلے میں 50 ہزار چھوٹی ہائی برڈ گاڑیاں تیار کی جائیں گی اور صارفین کی طلب کی روشنی میں پیداواری صلاحیتیں بڑھائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی برڈ گاڑیوں کے منصوبے میں ایس ای زیڈ گروپ کے 70فیصد جبکہ چین کی بڑی آٹو موبائیل کمپنی شی فنگ گروپ کے 30 فیصد حصص ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.