4250 میگا واٹ کے 3 اورڈیزل پر چلنے والے پاور پلانٹس بندکردیے گئے

اسلام آباد: 

وفاقی حکومت کی ہدایت پر تیل اور ڈیزل پرچلنے والے4250 میگا واٹ کے پاور پلانٹس بند کردیے گئے ہیں جبکہ پانی سے بجلی کی پیداوار بھی کم ہوگئی ہے جس سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کا خدشہ ہے ،پاور ڈویژن کی جانب سے این پی سی سی کو 72 گھنٹو ں کیلیے لوڈشیڈنگ کا ہنگامی پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

پاور ڈویژ ن کے ترجمان کے مطابق فرنس آئل اور ڈیزل پر چلنے والے 4250 میگاواٹ کے تمام مہنگے پاور پلانٹس بند کردیے گئے ہیں، جس سے لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ ہے بند ہونیوالے پلانٹس میں950 میگا واٹ کا حبکو اور 1000 میگاواٹ کا مظفرگڑھ پاور پلانٹ 400 میگا واٹ کا جامشورو اور 700 میگاواٹ کا کیپکو پاور پلانٹ شامل ہیںصوبوں کی ڈیمانڈ کے مطابق ڈیموں سے پانی کے کم اخراج کی بدولت پانی سے پیدا ہونیوالی بجلی کی پیدوارکم ہو گئی ہے اور ہائیڈل 7 ہزار میگاواٹ سے کم ہو کر 2700 میگاواٹ تک رہ گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.