40 کامیاب عالمی شخصیات میں پاکستانی خاتون ماہین بھی شامل

نیویارک: دنیا بھر میں بزنس انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی40 نوجوان شخصیات میں پاکستانی خاتون کا نام بھی شامل ہوسکتا ہے۔

فورچیون نے 10 کامیاب ترین خواتین کی علیحدہ فہرست بھی جاری کر دی۔ 40سال عمر ہی کیا ہے؟ لیکن دنیامیں ایسے افراد بھی ہیں جو 40 کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی کامیابی کی بلندیوں کو چھو لیتے ہیں اور فورچیون، ایسے ہی40 کامیاب افرادکی فورٹی انڈرفورٹی لسٹ جاری کرتا ہے۔ فورچیون نے پہلی بار 10 ایسی خواتین کی لسٹ بھی جاری کی ہے جن کا فیوچر ہے برائٹ اور وہ جلد ہی فورٹی انڈر فورٹی لسٹ میںجگہ پکی کر سکتی ہیں، ان کامیاب ترین خواتین کی لسٹ میں ایک پاکستانی خاتون بھی شامل ہیں۔

ماہین رحمان کراچی سے تعلق رکھتی ہیں،ان کی 40 سال سے کم عمر ہے لیکن فنانس کے شعبے میں ایسی ماسٹرکہ فورچیون کی فورٹی انڈرفورٹی لسٹ میں کامیاب ترین افراد کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ ماہین فنانس میں 15 سال کا تجربہ رکھتی ہیں اورپاکستان کی ایک asset management company کی کم عمرترین سربراہ ہیں۔ پرفارمنس کا یہ معیارہے کہ ایشیا میں مردوں کی اجارہ دارمعیشت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.