2018 بہت دور ہے چلتے چلتے دستی بم کو لات مارنا نواز شریف کی عادت ہے، عمران خان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے لئے 2018 بہت دور ہے راہ چلتے دستی بم کو لات مارنا ان کی عادت ہے۔

 

 

ڈیرہ مراد جمالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کو عزت دیتا ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے لیکن نواز شریف نے تو نجکاری کے نام پر لوٹ سیل لگا رکھی ہے۔ میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے نام پر اربوں روپے کا کمیشن کھایا گیا۔ اگر یہی پیسہ بلوچستان میں کھچی کنال نہر پر لگا دیا جاتا تو آج لاکھوں  بے روزگار افراد برسر روزگار ہوجاتے۔ وزیراعظم نے کھچی کنال بنانے سے زیادہ اورنج ٹرین کے لئے دو سوارب روپے کا قرضہ لینا ضروری سمجھا۔ جو نہر  1992 میں بننی تھی آج تک نہیں بن سکی۔ میٹرو منصوبے کے بجائے چشمہ لنک نہر بنادیتے تو تین لاکھ ایکڑ زمین پر کسان آج اناج پیدا کررہے ہوتے۔ وزیر اعظم نواز شریف کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں صرف اپنے کمیشن سے مطلب ہے۔ 2018 نواز شریف سے بہت دور ہے کیوں کہ وہ چلتے چلتے کسی دستی بم کو لات مار دیتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.