2016ء قومی ٹی 20 کرکٹ کیلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا

لاہور: 

 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں رواں برس پاکستان کیلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، ایشیا کپ اور ورلڈ ایونٹ میں شرمناک کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا رہا، آفریدی کی قیادت میں 11 میں سے 8 میچز میں ناکامی ملی، نئے کپتان سرفراز کی زیرقیادت گرین شرٹس چاروں مقابلوں میں سرخرو ہوئے۔

پاکستان ٹوئنٹی20کرکٹ ٹیم کی کارکردگی زوال کا شکار اور اس کا آئی سی سی رینکنگ میں ساتواں نمبر ہے، ٹیم نے رواں برس مجموعی طور پر15 میچزمیں حصہ لیا،8میں کامیابی اور7 میں ناکامی کا سامنا رہا،ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی20 میں شرمناک شکستوں کی وجہ سے ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بننا پڑا

تبصرے بند ہیں.