2015-16 کی اقتصادی سروے رپورٹ جاری؛ حکومت معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

 اسلام آباد: رواں مالی سال کی اقتصادی سروے رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے تحت رواں برس حکومت مقرر کئے گئے معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

 

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس كانفرنس میں اقتصادی جائزہ پیش كرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی كی شرح نمو 4.71 فیصد رہی ہے اور اگر كپاس كی فصل خراب نہ ہوئی ہوتی تو یہ شرح اپنے ہدف كے مزید قریب ہوتی، كپاس كی فصل میں 28 فیصد كمی ہوئی ہے جس سے جی ڈی پی میں 0.5 فیصد كمی ہوئی ہے جب كہ مجموعی صنعتی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے اور صنعتی ترقی 6.8 فیصد رہی، رواں مالی سال كے دوران بڑے صنعتی اداروں كی شرح ترقی 4.61 فیصد رہی، آٹو موبائل سیكٹر كی شرح نمو 23.4 فیصد، كھاد كے شعبہ میں 15.9 فیصد كا اضافہ، منرل پراڈكٹس میں 10.23 فیصد، سیمنٹ سیكٹر میں 10.4فیصد اور كیمیكل كی صنعت كی شرح ترقی میں 10فیصد اضافہ اور كان كنی كے شعبہ میں بھی 6.8 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.