10 ارب روپے کی پیشکش کرنے والا شہباز شریف کا قریبی تھا، عمران خان

اسلام آباد: 

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما کیس میں خاموش رہنے پر 10 ارب روپے کی پیشکش کرنے والا شہباز شریف کا قریبی تھا۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس میں خاموش رہنے کے لیے میرے دوست سے دبئی میں رابطہ کیا گیا اور 10 ارب روپے کی آفر کی جو میرے دوست نے ملاقات میں مجھے بتایا جب کہ پیش کش کرنے والا شہبازشریف کا قریبی اور حمزہ شہباز کا دوست تھا۔ انہوں نے کہا کہ آفرلانے والے شخص کا نام نہیں لے سکتا کیوں کہ وہ پھنس جائے گا جب کہ 10 ارب روپے کی پیش کش توابتدائی تھی جب کہ جو بندہ آفرلے کرآیا اس کوبھی پیسے ملنے تھے۔

تبصرے بند ہیں.