یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، ایک محافظ گرفتار
غزہ: اسرائیلی فوجیوں نے اپنی حفاظت میں مسجد اقصی میں تلمودی رسومات کی ادائیگی کیلئے آنے والے انتہاپسند یہودی آبادکاروں کو روکنے کی پاداش میں مسجد کے ایک محافظ سامر قویدر کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے اسرائیلی پولیس کی زیر حفاظت مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا۔ آبادکار مسجد میں تلمودی رسومات کی ادائیگی کیلئے آئے تھے اور وہ سیدھے گنبد کی جانب چلے گئے۔قویدر سمیت مسجد کے دوسرے محافظوں نے بھی یہودی آبادکاروں کو رسومات ادا کرنے سے روکنے کیلئے مداخلت کی اور اسرائیلی پولیس سے انہیں مسجد کے صحن سے باہر لے جانے کو کہا۔ مگر اس کے باوجود پولیس نے محافظ کو حراست میں لے لیا اور انہیں قریبی پولیس سٹیشن لے گئے۔ فلسطینی نمازیوں اور طلبا نے مسجد میں یہودی آبادکاروں کے بار بار اور بڑھتے ہوئے حملوں کیخلاف احتجاج کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.