یو اے ای سے لاہور آنے والی فلائٹ پر آسمانی بجلی گرگئی

کراچی……… متحدہ عرب امارات سے لاہور آنے والی فلائٹ پر دوران پروازآسمانی بجلی گرگئی۔ ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے طیارے کو نقصان پہنچا جس کے بعد پرواز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ائیرپورٹ پر اتار لی گئی ہے۔ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو سو پاکستانیوں کے دہلی ائیرپورٹ پر پھنسنے کا وزیر اعظم نواز شریف نے نوٹس لے لیا۔مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے خلیجی ایئرلائن انتظامیہ کو چارٹرڈ طیارہ بھجوانے کی پیش کش کردی ہے۔

تبصرے بند ہیں.