’’یوم غضب‘‘ پر حملوں میں3اسرائیلی ہلاک، 19 زخمی

مقبوضہ بیت القدس /  اسلام آباد: یوم غضب پر فلسطینیوں کے حملوں میں3 اسرائیلی شہری ہلاک اور19 زخمی ہوگئے جن میں سے8 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیت المقدس شہر میں 2 فلسطینیوں نے ایک بس میں حملہ کیا، اس واقعے میں ایک 60 سالہ شخص سمیت2 اسرائیلی شہری ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس نے دونوں حملہ آوروں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بس حملے میں ایک فلسطینی نے پستول پکڑ رکھا تھا جبکہ دوسرے نے اپنے دونوں ہاتھوں میں چاقو پکڑ رکھے تھے،اس حملے کے فوری بعد بیت المقدس شہر کے آرتھوڈوکس یہودی آبادی میں ایک بس اسٹاپ پر ایک حملہ آور نے کار چڑھادی اورنیچے اترکروہاں موجودلوگوں پرچاقوسے حملہ کر دیا، حملے میں بھی ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور8 زخمی ہوگئے، حملہ آور بھی پولیس فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق تینوں حملہ آوروں کا تعلق مشرقی بیت المقدس کے قریبی علاقے جبل مکابر سے ہے۔

تبصرے بند ہیں.