یوسین بولٹ نے 2016 ریو اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا

برسلز: جمیکن ٹریک اسٹار یوسین بولٹ نے 2016 ریو اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا۔ 27 سالہ ایتھلیٹ نے گذشتہ ماہ ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی شاندار پرفارم کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، تین برس بعد شیڈول آئندہ اولمپکس میں ان کی عمر 30 برس ہوجائے گی، وہ کھیل میں عروج پر رہتے ہوئے ہی اسے خیرباد کہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، 6 مرتبہ کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ 2016 ریو اولمپکس کے بعد ایتھلیٹکس سے ریٹائرمنٹ اچھا آئیڈیا ہوگا کیونکہ اس وقت بھی میں اپنے کیریئر کے ٹاپ پر موجود ہوں گا، اگر مجھے اپنی حکمرانی قائم رکھنی ہے تو ایونٹس سے باہر رہنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے اپنے پروگرام بتاتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس کوئی عالمی چیمپئن شپ نہیں ہے تاہم میں سیزن کیلیے پوری طرح تیار ہوں ، مجھے میرے کوچ گلین ملز نے اس بات پر قائل کیا کہ میرے لیے کھیل سے دوری اچھی بات نہیں ہے، سخت محنت جاری رکھتے ہوئے انجری کے امکانات کو کم رکھنا ہی میرے لیے بہترین ہے، میں نے ایونٹ میں حصہ لینے کا پروگرام اپنے کوچز پر چھوڑ دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.