ہیٹی میں طوفان ’میتھیو‘ نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 300سے تجاوز کر گئی

پورٹ او پرنس: 

ہیٹی سے آنے والا طوفان ’میتھیو‘ تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے بھی ٹکرا گیا جب کہ طوفان کے باعث ہیٹی، کیوبا اور باہاماس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 339 ہو گئی ہے جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں طوفان میتھیو کے باعث شدید تباہی پھیل گئی ہے، کیٹگری فور کے طوفان کے باعث اس وقت کیرولینا اور فلوریڈا کا ساحلی علاقہ تیز ہواؤں کی زد میں ہے جب کہ سمندری طوفان کے باعث ڈزنی تھیم پارک کو بھی بند کردیا گیا۔ ہیٹی حکومت کے مطابق زلزلے میں اب تک 300 سے افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.