ہنڈرڈ انڈیکس 26 ہزار 259 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح چھبیس ہزار دو سو انسٹھ پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کراچی: () مارکیٹ کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا، پاور سیکٹر اور پی آئی اے کے شیئرز میں نمایاں سرگرمی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نواسی پوائنٹ اضافے سے چھبیس ہزار دو سو انسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چھتیس کروڑ پچیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.