’ہم آپ کی کالونی نہیں‘، سری لنکا کا کیمرون کو انتباہ

سری لنکن حکومت نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سنہ 2009ء کے مبینہ جنگی جرائم پر سوالات سے باز رہیں۔ اس سے قبل ڈیوڈ کیمرون نے دولت مشترکہ کر سربراہ اجلاس کے بائیکاٹ کے اعلان کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ وہ اس دورے کے ذریعے سری لنکا میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے لیکن سری لنکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ انھیں اس کا حق حاصل نہیں ہے کیونکہ انھیں اس ضمن میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.