ہمارا حساب کل بھی لیا گیا اور آج بھی احتساب کا سامنا ہے، وزیراعظم

لاہور: 

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارا حساب کل بھی لیا گیا اور آج بھی احتساب کا سامنا ہے لیکن ہم پریشان نہیں ہوئے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی ٰپنجاب شہبازشریف سمیت صوبائی وزرا اور افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں مخالفین کا کیا ایجنڈا ہے لیکن تمام سازشوں کے باوجود ترقی کا ہمارا سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا، پاکستان معاشی طاقت بننے جارہا ہے اب دھرنے اور گالیاں دینے والوں کو ووٹ دینے والے عوام پچھتا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.