ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو سی این جی نہ دینے کا فیصلہ واپس

اسلام آباد: حکومت نے ہزارسی سی سے زائد گاڑیوں کو سی این جی نہ فراہم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، وزارت قانون حکام کہتے ہیں پابندی لگانے کیلئے پہلے قانون سازی کرنا پڑے گی۔ حکومت نے ہزارسی سی سے زائد گاڑیوں کو سی این جی نہ فراہم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزارت قانون کی رائے کے بعد سی این پرپابندی کا فیصلہ واپس لیا گیاہے۔ وزارت قانون حکام کہتے ہیں وزیراعظم کے فیصلے پر آئین اورقانون کے مطابق عمل نہیں کیا جاسکتا۔ ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کے سی این جی استعمال کرنے پر پابندی لگانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے، نگران حکومت کے پاس یہ فیصلہ کرنے کا مینڈیٹ نہیں۔

تبصرے بند ہیں.