گوجرانوالہ میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کےالزام میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔گوجرانوالہ کے تھانہ پیپلز کالونی کی حدود میں واقع گھر میں ملزم نے 12 سالہ بچی کو اکیلے دیکھ کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کےمطابق میڈیکل رپورٹ میں بچی سےزیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.