گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، 4081 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی

کراچی: 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی تاریخ کی بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس4ہزار سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 52600 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح سے گھٹ کر 48500 پوائنٹس کی انتہائی کم سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغازمندی کے ساتھ ہوا اور مسلسل مندی کا یہ تسلسل پانچوں دن برقرار رہا جس کے سبب مارکیٹ شدید ترین مندی کی زد میں دیکھی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ ماہرین کے مطابق پاناما کیس میں جے آٹی ٹی پر پیش رفت سے سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی صورتحال کے سبب اسٹاک مارکیٹ دباؤ میں رہی خصوصا غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری سے نہ صرف ہاتھ کھینچ لیا ہے بلکہ سرمایہ بھی نکال لیا جس کے سبب مارکیٹ تیزی کیساتھ تنزلی کا شکار ہوئی فی الوقت مارکیٹ میں کوئی نیا ٹریگر نہ ہونے سے بھی مارکیٹ سرمایہ کارروں کی پرکشش نہیں ہے اسی وجہ سے انویسٹرز کی مارکیٹ میں عدم دلچسپی کا رجحان برقرار ہے۔

تبصرے بند ہیں.