گزشتہ مالی سال کے دوران ذاتی قرضوں میں اضافہ

گزشتہ مالی سال کے دوران ذاتی قرضوں میں اضافہ ہو گیا۔ ایک سال کے دوران اکتیس ارب ، چھیاسی کروڑ روپے کے ذاتی قرض حاصل کئے گئے۔

کراچی: () اسٹیٹ بنک کےجون تک کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ذاتی قرضوں کا مجموعی حجم تین سو سینتیس ارب روپے ہو گیا ۔ اس دوران گاڑیوں کی خریداری کے لئے تیرہ ارب روپے کے قرض حاصل کئے گئے جس کے بعد مجموعی حجم تریسٹھ ارب روپے سے بڑھ گیا۔ مکانوں کی تعمیر کے لئے حاصل قرضوں کا حجم انتالیس ارب چھبیس کروڑ روپے ہو گیا۔ –

تبصرے بند ہیں.