اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقے گرمی کی شدید لہر کے زیر اثر رہے، سبب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ رہا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گرمی کی موجودہ لہر جمعہ تک برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں، آندھی چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پربارش کا امکان ہے،آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہا،نور پورتھل،سبی بھکر، لاڑکانہ میں انچاس،موہنجو داڑو ،سکھر، شہید بے نظیر آباد،دودو ،پنڈ عیدن اور بہاولنگر میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.