لاہور: گذشتہ سال پاک بھارت دوطرفہ تجارت اکیس فیصد اضافے سے دو ارب چالیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، انڈین ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے تجارتی مراعات کا فائدہ پاکستان کو پہنچ رہا ہے، جس کے باعث دوطرفہ تجارت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، بھارت کی وزارت تجارت کے مطابق اپریل دوہزار بارہ سے مارچ دوہزار تیرہ کے دوران پاک بھارت تجارت میں اکتالیس کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، اس دوران بھارت کے لئے پاکستان کی برامدات میں اٹھائیس فیصد اور پاکستان کے لئے بھارت کی برآمدات میں انیس فیصد اضافہ ہوا۔ توقع ہے کہ آئندہ دو سال میں پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم چھ ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.