خیرپور: کشیدگی پانچویں روز بھی برقرار، شہر میں کوفیو کا سماں

خیرپور: خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں پسندکی شادی پر دو قبائل میں شروع ہونے والی کشیدگی پانچویں روز بھی جاری ہے، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں، شہر میں کرفیو کا سماں ہے۔ ٹھری میرواہ میں پانچ روز قبل تصادم اس وقت شروع ہوا جب بیس سالہ صبا پروین نے جاوید شر نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی۔ جوگی اور شر قبائل میں آج بھی کشیدگی برقرار ہے۔ پانچ روز سے شہر مکمل طورپر بند ہے، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، شہری زندگی مفلوج ہوگئی ہے، راستے بند ہونے کی وجہ سے پورے تحصیل میں اشیائے خورونوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شہر میں کرفیو کا سماں ہے اور خوف کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ کشیدگی کی وجہ سے پانچ روز سے پورے تحصیل میں انٹرمیڈیٹ کے پیپرز بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.