لندن : ہندوستان کی تحریک آزادی کے رہنما آر کے گاندھی کے خون کے نمونوں کی دو سلائیڈز لندن میں نیلامی کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔ہندوستان میں تحریک آزادی کے اہم ترین رہنما آر کے گاندھی کے خون کے نمونے انیس سو چوبیس میں اس وقت لئے گئے تھے جب وہ اپینڈکس کے علاج کے سلسلے میں ممبئی میں زیرعلاج تھے۔ مہاتما گاندھی کے زیراستعمال اشیاء کی نیلامی میں انکے خون کے نمونوں کے علاوہ انکی شال اور بستر کی چادریں بھی شامل ہیں۔ لندن کے مولوک آکشنرز کا کہنا ہے کہ مہاتما گاندھی کے خون کے نمونے دس سے پندرہ ہزار پاوٴنڈز میں فروخت ہوسکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.