کیٹی بندربجلی منصوبے کی بحالی سندھ نے چین سے مدد مانگ لی

کراچی: سندھ حکومت نے کیٹی بندر میں بجلی منصوبے کی بحالی کے لیے چین سے مددمانگ لی ہے، چین نے اس منصوبے کوشاندار اور پرکشش قراردیتے ہوئے اس سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں،

منصوبے کے تحت کیٹی بندرمیں کوئلے سے چلنے والا 10 میگاواٹ پاوربجلی گھر قائم کرنا ہے، پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں یہ منصوبہ بنایا تھا تاہم بینظیرحکومت ختم ہونے کے بعد اس پرکام شروع نہیں کیاجاسکا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ اس کا خواب شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دیکھا تھا اور میری حکومت اس خواب کی حقیقی تعبیر کے لیے کوشاں ہے۔ یہ بات انھوں نے جمعے کو چین کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ جس کی سربراہی نامورسفارتکار شازیوکانگ صدرچین پاکستان ایسوسی ایشن کر رہے تھے۔

تبصرے بند ہیں.