کیویز کے دیس روانگی سے قبل قومی کھلاڑیوں کی فٹنس جانچی جائیگی

لاہور: 

کیویز کے دیس روانگی سے قبل فٹنس جانچی جائیگی جب کہ مقامی عملہ ہی ٹیسٹ کے نتائج مرتب کرے گا۔

رواں سال چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے تھے، تیاریوں کیلیے قبل ازوقت انگلینڈ میں ڈیرے ڈالنے والے اسکواڈ کے تربیتی کیمپ میں عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے اور انہیں وطن واپس بھجوا دیا گیا۔

گرین شرٹس میگاایونٹ میں ٹرافی اٹھائے وطن واپس آئے، بعد ازاں اس تنازع نے طول پکڑا اور نوجوان بیٹسمین نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر جانبداری برتنے کے سنگین الزامات عائد کیے،دوسری جانب فٹنس ٹیسٹ لینے والے این سی اے اسٹاف کی اہلیت پر بھی سوالیہ نشان لگائے گئے، اب پھر اسی طرح کی صورتحال نظر آرہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.