کیری نے اسرائیل، فلسطین امن بحالی کیلیے دورہ عرب امارات منسوخ کردیا

مقبوضہ بیت المقدس: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل کی بحالی کیلیے کوششیں تیز کرنے کیلیے اپنا ہفتہ کے روز متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ یہ بات ایک عہدیدار نے بتائی ہے۔ کیری ہفتے کے روز ابوظہبی میں ظہرانے پر بات چیت کرنیوالے تھے اب لگاتار تیسرا دن بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی رہنمائوں اور عمان میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف رہیں گے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ماری ہیرف نے بتایا کہ کیری بھارت، کویت، قطر اور سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں اس کے بعد وہ ایشیائی ملکوں کے اجلاس میں شرکت کیلیے برونائی جائیں گے جو کہ پیر سے شروع ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ نے ہماری یوی اے ای کے ساتھ شراکت داری کو سراہا ہے اور اپنے ہم منصب وزیرخارجہ عبداللہ بن زید النیہان کو فون کرکے معذرت کی ہے اور مستقبل میں دوبارہ دورے کی امید ظاہر کی ہے خلیج عرب کے دیگر ملکوں میں اپنے قیام کے دوران کیری کی متحدہ عرب امارات میں بات چیت کا مرکزی نکتہ شامی صدر بشار الاسد کے اقتدار کا خاتمہ کرنے کیلیے لڑائی میں مصروف باغیوں کے ساتھ تعاون بارے تبادلہ خیال کرنا تھا۔

تبصرے بند ہیں.