کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی سے ملاقات

اسلام آباد: 

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کی دفتر خارجہ میں کلبھوشن سے ملاقات کرائی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں سزائے موت یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ آوانتی سودھی یادیو اور بیوی چیتنکاوی یادیو کی ملاقات کرائی جارہی ہے۔ ملاقات میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی شریک ہیں۔

اس موقع پر دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے دونوں خواتین کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا، کمانڈر کلبھوشن یادیو کی بیوی اور والدہ وزارت خارجہ میں آرام سے بیٹھی ہیں، ملاقات کی اجازت قائداعظم کے یوم ولادت کے موقع پر انسانی بنیادوں پر دی۔

تبصرے بند ہیں.