کریک ڈاؤن جاری، بجلی و گیس کے سیکڑوں کنکشن منقطع، مقدمات درج

ایف آئی اے ٹاسک فورس کاملک بھرمیں کریک ڈائون جاری رہاجس میں ہائوسنگ سوسائٹیوں، ہوسٹل، مارکیٹ سمیت سیکڑوںغیرقانونی کنکشن منقطع کرکے متعددافرادکوحراست میں لے لیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کے علاقہ پنڈوڑیاں میں بسمہ اللہ مارکیٹ میں چوری کی بجلی استعمال کرنے پرایف آئی اے نے چھاپہ مارکربجلی کاغیرقانونی کنکشن کاٹ دیاجبکہ مارکیٹ سیل، مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ضلع گوجرانوالہ کے قلعہ دیدارسنگھ  میں 3 ہائوسنگ سوسائٹیوں میں بجلی کی چوری پرواپڈاکے متعلقہ اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق عظمت ٹائون میں واپڈاکے4کھمبوں،اشرف ٹائون میں3اوررحمن پورہ میں4کھمبوں سے سے غیرقانونی بجلی حاصل کی گئی تھی۔ غیرقانونی اقدام پرایس ڈی او،ایل ایس ،ایم آر،اورعظمت ٹاون ،اشرف ٹائون اوررحمن پورہ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیے گئے ہیں۔ دریں اثنا کراچی میں ایک رہائشی پلازہ پرچھ  کروڑ روپے ماہانہ کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ایف آ ئی اے نے گلشن اقبال بلاک17میں زینب پلازہ پرچھاپہ مارا۔ایف آئی اے کے مطابق زینب پلازہ میں انڈر گرائونڈ کیبل کے ذریعہ ماہانہ تقریباًڈیڑھ کروڑ روپے کی بجلی چرائی جاتی تھی جس سے بلڈنگ کی لفٹس اورپانی کی موٹریں چلائی جاتی تھیں۔ایف آئی اے نے زینب پلازہ کی یونین کے صدرکوحراست میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملتان میںواپڈا،سوئی گیس اورایف آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے یوسف کسیلیہ کی لاہورروڈ پرواقع فیکٹری یونس گروپ آف انڈسٹری میںچھاپہ مارا اور بجلی وگیس چوری بارے چیکنگ کی۔فیکٹری میں جنریٹر گیس پرچلایاجارہاتھاجسے خلاف ضابطہ قراردے کر فیکٹری سے سوئی گیس کے 3میٹرقبضہ میں لے لیے۔ پنڈدادنخان میں مزید پانچ بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا جبکہ سانگھڑ میں گرینڈ آپریشن کے دوران سیکڑوں غیرقانونی کنکشن منقطع کردیے گئے۔

تبصرے بند ہیں.